
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 6 - Jul 11
For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15
Description
قرآن سانوں سمجھائے | علامہ خورشید کمال(1400 ' 12 ' ' . ' ' 1972 18 12 ' ' ' ' ' ' : ' ' ' '
قرآن سانوں سمجھاوے(1400سال میں پہلی بار قرآن پاک کا پنجابی میں منظوم ومفہوم
علامہ خورشید کمال کی کتاب
قرآن سانوں سمجھائے
' کو پنجابی زبان میں قرآن کا پہلا مکمل منظوم مفہومی ترجمہ قرار دیا جاتا ہے۔ انھیں اس کام کی تکمیل میں 12 برس لگے۔
علامہ خورشید کمال کی کتاب 'قرآن سانوں سمجھائے' کو پنجابی زبان میں قرآن کا پہلا مکمل منظوم مفہومی ترجمہ قرار دیا جاتا ہے.
ماضی میں پنجابی میں قرآن کے کئی تراجم ہو چکے ہیں لیکن وہ سارے نثری تراجم ہیں۔ اس کے علاوہ قرآن کے کچھ حصوں کو منظوم شکل میں بھی پیش کیا جا چکا ہے لیکن 'قرآن سانوں سمجھائے' اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ پنجابی زبان میں قرآنی مفہوم کی پہلی مکمل منظوم شکل ہے۔
خورشید کمال کا ادبی سفر سنہ 1972 میں شروع ہوا تھا اور وہ 18ویں صدی کے صوفی شاعر بابا بُلھے شاہ، سلطان باہو اور بابا فرید کے کلام کی تشریحات بھی لکھ چکے ہیں۔ قرآنی مفہوم کو پنجابی نظم میں ڈھالنے میں انھیں 12 برس لگے اور اب تک اس کتاب کے چار ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔
خورشید کمال نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ اِسے منظوم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اشعار کی شکل میں جو بات کی جائے وہ جلدی یاد ہو جاتی ہے، لہٰذا انھوں نے جس صنف کا انتخاب کیا وہ نظم ہے۔
ان کا کہنا ہے 'میری کوشش تھی کہ اِسے نظم کی شکل میں لکھا جائے تا کہ یہ کتاب وزن میں آجائے کیونکہ جو چیز وزن میں ہوتی ہے اس کا ایک میزان ہوتا ہے اور قرآن دراصل میزان ہی ہے جس میں آیات ہیں اور آیات میں اللہ کی بات پِنہاں ہے۔'
انھوں نے واضح کیا کہ یہ قرآن کا ترجمہ نہیں بلکہ مفہوم ہے جس کی روح اور اس کے مطالب انھوں نے شاعری کی شکل میں نہایت آسان فہم انداز میں بیان کیے ہیں۔
خورشید کمال قرآن کے علاوہ حضرت علی کے خطبات پر مشتمل کتاب 'نہج البلاغہ' کا بھی منظوم پنجابی ترجمہ بھی کر چکے ہیں
اس کی مثال 'بِسم اللہ الرحمن الرحیم' کے مفہوم سے عیاں ہے اور یہ شعر کی صورت میں کچھ اس طرح سے لکھا گیا ہے کہ:
کر شروع اللہ دے نام توں بوہے مہر دے کُھل جان سارے
اس رحم کرن والے دی پئی رحمت آپ پُکارے
خورشید کمال نے بتایا کہ پہلی اشاعت کے بعد سے اب تک مذہبی حلقوں کی جانب سے ان کے کام پر کوئی تنقید سامنے نہیں آئی جبکہ ادبی حلقوں نے اُن کی کاوش کو سراہا ہے۔
خورشید کمال قرآن کے علاوہ حضرت علی کے خطبات پر مشتمل کتاب 'نہج البلاغہ' کا بھی منظوم پنجابی ترجمہ بھی کر چکے ہیں جس کے
بارے میں اُن کا دعویٰ ہے کہ یہ بھی اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے اور ان سے قبل کسی نے 'نہج البلاغہ' کو پنجابی زبان میں منظوم نہیں کیا
Shipping Notes
- Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
- Except Preorder products are shipped in 48 hours.
- Delivery to the USA:
- Standard Shipping : 3-10 business days
- If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
- We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
- Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
- To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
- Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy